تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30

آئی ایم ایف کے وفد کا دورہ یوکرائن منسوخ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے یوکرائن کا شیڈول دورہ منسوخ کردیا۔ آئی ایم ایف کے نمبردو سربراہ اور اعلیٰ مشیر ڈیوڈ لپٹن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف یو کرائن کیلئے 15ارب ڈالر کیلئے قرضہ فنڈ جاری کرنے کیلئے پیش رفت کا دوسرا جائزہ اکتوبر کے آخر میں لے گا جو کہ اس سے قبل شیڈول میں 29اگست کو لیا جانا تھا۔ لپٹن نے کہا کہ یوکرائن کو اپنے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف یو کرائن کو اقتصادی بحالی کیلئے قرضوں کی دو قسطیں جاری کرچکا ہے جبکہ تیسری قسط کے معاملات طے کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے مشن نے کیف پہنچنا تھا۔ آئی ایم ایف یوکرائن کو3.4 ارب ڈالر دے چکا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے یوکرائن کومزید امداد دینے کے لئے سخت شرائط رکھی ہیں جن میں بنکنگ سیکٹر میں ریفارم، گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سخت مانیٹری پالیسی اور لچک دار ایکس چینج ریٹ وغیرہ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.