25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:53
کرشمہ کپور انٹر نیٹ پر اپنے مداحوں سے رابطہ کریں گی
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… بالی وڈ کی پرکشش اور خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور کافی عرصہ غائب رہنے کے بعد اک بار پھر اب جلد سوشل انٹر نیٹ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو جو ائن کریں گی۔بھارتی فلمی صنعت کے سب سے بڑے خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کے ٹوئٹر جوائن کرنے کا انکشاف فلم ساز وکرم بھٹ نے کیا ہے جو انکی اگلی فلم ڈینجرس عشق کی ہدایات دے رہے ہیں۔ کرشمہ پانچ سال کے وقفے کے بعد سلولایڈ سکرین کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔ یادر ہے کہ کرشمہ نے شادی کے بعد فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا تھا۔