25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:53
چین کے چڑیا گھر میں مادہ چیتے نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دے دیا
جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی…چین کے صوبےJiangsuکے شہرYangzhou کے ایک چڑیا گھر میں موجود چیتے کے یہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقامی چڑیا گھر میں موجود9سالہNiuniuنامی منچورین مادہ چیتے نے پیر کی صبح تین بچوں کو جنم دیا ہے جو مکمل طور پر صحتمند ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مادہ چیتا پہلے بھی 22بچوں کو جنم دے چکی ہے تاہم اُسے پُرسکون رکھنے کے لیے فی الحال اسکے بچوں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا ہے جبکہ چڑیا گھر آنے والے افراد صرف کھڑکی سے ہی بچوں کی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔