تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:53

سلمان خان باڈی گارڈ سے پروفیسر بن گئے

جنگ نیوز -


ممبئی …جنگ نیوز…مسلسل فلموں کی کامیابی کے بعد سلمان خان باڈی گارڈ سے اب پروفیسر بن گئے ہیں، سلمان خان نے پونا شہر میں کالج کے طالب علموں کو آرٹ پر تفصیلی لیکچر دیاہے،آرٹ اور پینٹنگ کیساتھ سلمان کی محبت سے سارا بالی وڈ واقف ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جب وہ ایک مقامی کالج میں فلم باڈی گارڈ کی شوٹنگ مکمل کروا رہے تھے تو لنچ بریک کے دوران انہوں نے آرٹ کے حوالے سے طالب علموں کو ایک تفصیلی لیکچر دیا۔ اس موقع پر ایک طالب علم نے ان سے پوچھا کہ وہ اپنا فارغ وقت کیسے گزارتے ہیں تو سلمان کاکہنا تھا کہ انکا زیادہ تر فارغ وقت پینٹنگ میں گزرتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے طالب علموں کو کئی اسکیچز بنا کر دکھا ئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.