25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:53
کراچی:ملیر ندی سے نوجوان کی بوری بند لاش برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…اسٹیل ٹاوٴن کے علاقے ملیر ندی کے قریب جھاڑیوں سے بور ی میں بند ایک نوجوان کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، مقتول کے ہاتھ پاوٴں بندھے ہوئے ہیں جبکہ اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ سے ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال پہنچا دی ہے۔