25 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:10
حکومت سندھ کے بیانات میں تضاد کے بعداہم فیصلوں ہم آہنگی کے فقدان
جنگ نیوز -
کراچی...حکومت سندھ کے بیانات میں تضاد کے بعداہم فیصلوں ہم آہنگی کے فقدان کے ساتھ بوکھلاہٹ بھی نظرآہی ہے،وزیراعلیٰ ہاوٴس کے ترجمان وقار مہدی نے جمعہ کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا جس کی چند منٹوں بعدصوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے تردید کردی۔گزشتہ دنوں شرپسندوں اور بھتا خوروں کو کراچی سے کہیں اور چلے جانے کی پیشکش کے بعد ایک اور اعلامیہ جاری کرکے بیان درست کرنے کے بعد آج حکومت سندھ کی ایک اور بوکھلاہٹ سامنے آگئی جب وزیراعلیٰ ہاوٴس کے ترجمان وقار مہدی نے اعلامیہ جاری کیا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کرنے کیلئے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاوٴس میں آل پاٹیز کانفرنس طلب کر لی گئی ہے۔اس ہینڈ آوٴٹ کو جاری ہوئے چند منٹ ہی گزرے تھے کہ سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے ایک پریس کانفرنس میں تردیدکردی کہ کوئی آل پارٹی کانفرنس نہیں ہوگی۔