25 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:55
رینجرز کو کراچی میں غیرمعمولی اختیارات دیدیے گئے
جنگ نیوز -
کراچی...حکومت سندھ نے کراچی میں رینجرزکوپولیس کی طرز کے اختیارت دینے کی وضاحت کے ساتھ اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔نوٹی فیکیشن کے مطابق رینجرزکراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طاقت استعمال کرسکے گی، ٹارگٹ کلرز بھتہ مافیا کے کارندوں کے خلاف کارروائی کرے گی، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کے تحت اسے کراچی میں نوگوایریاز کے خاتمے کا اختیار بھی ہوگا۔ پاکستان رینجرز کے آفیسرز پولیس افسران کے اختیارات استعمال کرسکیں گے۔ رینجرز کو محاصرے اور دہشت گردوں کو بغیر وارنٹ جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کو گرفتاری کے اختیارات حاصل ہوں گے،دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ پر جوابی کارروائی کا اختیار ہوگا،رینجرز کو حاصل اختیارات کے تحت بغیر وارنٹ کسی جگہ کی تلاشی ، وہاں سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور وہاں سے ملنے والی اشیاء اور ہتھیاروں کو اپنی تحویل میں لے سکے گی۔