25 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:33
1937کا مرسڈیزبینز ماڈل96لاکھ80ہزار ڈالر میں نیلا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر Montereyمیں ہونے والی گاڑیوں کی نیلامی میں 1937کا مرسڈیزبینز 540 Kماڈل96لاکھ80ہزار(9.6ملین) ڈالر میں نیلام ہونے کے بعدعالمی ریکارڈبن گیا ہے۔RMنیلام گھر کے تحت منعقد کیے گئے سب سے بڑے نیلامی کے اس ایونٹ میں کئی مشہور گاڑیوں کے نایاب ماڈلز فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔Montereyمیں منعقد کیے گئے اس ایونٹ میں دنیابھر کے20ممالک سے آنے والے دلچسپ افراد نے بولیاں لگائیں جسکے بعدمرسڈیز بینز کا یہ1937کا اسپیشل روڈسٹرماڈل 96لاکھ 80ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیا گیا۔