تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:5

کراچی : گلستان جوہر میں ایک گھر کے باہر سے بم برآمد

جنگ نیوز -


کراچی ... افضل ندیم ڈوگر ... کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک گھر کے باہر سے ٹین کے ڈبے میں نصب بم برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک دو میں زین العباد نامی شہری کے گھر کے باہر نامعلوم افراد ٹین کے ڈبے کا دس کلو پارسل دے گئے، جس پر نام کے علاوہ پتہ غلط درج تھا مشکوک صورتحال جان کر اہل خانہ کو اطلاع دی۔ گلستان جوہر پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کیا گیا۔ اس دوران آس پاس کے علاقے کو خالی کرالیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکورڈ کے مطابق ٹین کے ڈبے میں آلو اور پیاز کے درمیان روسی ساختہ آر جی ڈی ون بم کو اس طرح نصب کیا گیا تھا کہ ڈبہ کسی بھی طرح کھولنے کی صورت میں کلچ وائر کھولنے کی صورت میں پن نکلنے سے دھماکہ ہو جاتا۔ بم ڈسپوزل اسکورڈ نے اسے ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا ہے۔ جبکہ گلستان جوہر پولیس واقع کی تفتیش کررہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.