26 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:5
امریکا:سمندری طوفان آئیرین کل داخل ہوگا،ایمرجنسی کا اعلان
جنگ نیوز -
نیویارک ... سمندری طوفان آئیرین بھاماس سے ٹکرا گیا،لیکن امریکا میں ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے،حکام کا کہنا ہے کہ کل تک یہ امریکی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے،تاہم شمالی کیرولینا سے نیویارک تک ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے،،بھاماس کے ساحل سے آئیرن کے ٹکرانے کے بعد طوفانی بارشیں شروع ہوگئیں، اور پانچ افراد بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،ادھر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے،حکام کے مطابق آئیرین کٹیگری تین کا سمندری طوفان ہے،حکام نے شمالی کیرولینا سے نیویارک تک ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے،امریکا کا دارالحکومت واشنگٹن بھی سمندری طوفان کی زد میں ہے،صدر اوباما بھی اپنی چھٹیاں منسوخ کرکے مساچوسٹس سے کل واپس دارالحکومت پہنچ رہے ہیں،ورجینیا اور میری لینڈ ریاستوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی کرلی ہے۔