تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:47

لاہور،جناح اسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضہ انتقال کر گئی

جنگ نیوز -


لاہور…جناح اسپتال لاہور میں گزشتہ رات ڈینگی بخار سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی،،لاہور میں مزید 76 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی بخار کیمریضوں کی تعداد بڑھ کر844 ہوگئی ہے، جناح اسپتال لاہور میں گزشتہ رات یاسمین نامی خاتون ڈینگی وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی۔ورثاء کے مطابق اسے دوسری بار ڈینگی بخار ہوا تھا جس سے وہ جانبر نا ہو سکی۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے دوران مزید 82 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ لاہور میں 76 فیصل آباد اور ملتان میں دو، دو اور رحیم یارخان اور گوجرانوالہ میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے ۔پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی کل تعداد 844 جبکہ لاہور میں 757 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں سپرے مہم 29اگست تک مکمل ہوجائے گی جس سے مچھر میں کمی کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.