26 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:47
شمالی میکسیکو میں کلب پر حملہ،ہلاکتوں کی تعداد51ہوگئی،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی…میکسیکو میں ایک کلب پرچارٹرکوں میں سوار مسلح ملزمان نے حملہ کردیا اور عمارت کو آگ لگادی،،جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میکسیکو کے شہر مونٹرے میں نامعلوم افراد نے ایک کیسینو کو نشانہ بنایا ،اوراندھا دھند فائرنگ کے بعد عمارت کو آگ لگاکر فرار ہوگئے۔ حملے میں بیس افراد موقع پر ہی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ متعدد زخمیوں نے بعد ازاں دم توڑ دیا۔ فوج نے علاقے کو گھیررکھا ہے اور زخمیوں کا کہنا ہے کہ مسلح نقاب پوشوں نے اندھادھند گولیاں برسائیں جس کے بعد پیٹرول چھڑک کر عمارت کو آگ لگادی۔