تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:43

بھوک ہڑتال سے انا کا وزن کم ہوگیا لیکن عزم نہیں

جنگ نیوز -


نئی دہلی…انا ہزارے نے بھارتی وزیر اعظم کو آج ہی Jan لوک پال بل پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا پیغام دیدیا جبکہ نے بل کو پارلیمنٹ میں بحث کیلئے آج پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چوہتر سالہ سماجی رہ نما کی بھوک ہڑتال آج گیارہویں دن میں داخل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ان کا وزن کم ہو گیا ہے لیکن عزم پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے وعدے پر عمل درآمد کیلئے وزیر اعظم من موہن سنگھ کئی میل آگے نکل آئے ، انا ہزارے کے تیار کردہ جان لوک پال بل کو پارلیمنٹ میں بحث کرنے کی بھی پیشکش کردی لیکن انا کی انا ہے کہ نچلی سطح کی بیوروکریسی کو بھی کرپشن کی تفتیش کے دائرہ کار میں لانے سمیت دیگر دو نکات بل میں شامل کرنے پر جب تک کانگریس سرکار ، لکھ کر یقین دہانی نہیں کراتی ، ان کیلئے ایک نوالہ بھی حرام ہوگا۔ انا کی اسی انا نے انھیں اب عالمی سطح پر توجہ دلادی ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق جان لوک پال بل آج پارلیمنٹ میں بحث کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ادھر ہزارے گروپ اپنے من پسند بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے اور ملک بھر سے چلو دلی چلو کے منصوبے پر کاربند ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کرپشن کے خلاف انا بھوک سے بے چین ہونیوالی من موہن سرکار ، کتنی جلد اس مشکل سے نکلتی ہے؟تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انا ہزارے سمیت ایک ارب بیس کروڑ سے زیادہ کی بھارتی آبادی کو اس بات کا یقین کون دلائے گا کہ بل پاس ہوجانے کے بعد ملک سے کرپشن بالکل ختم ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.