تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:49

شہباز تاثیر کااغواء افسوسنا ک ہے،جلد بازیاب کرایا جائیگا، رانا ثنااللہ

جنگ نیوز -


کراچی …وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر کااغواء افسوسنا ک ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں انہیں جلد بازیاب کرایا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ شہباز تاثیرکواغواکرنے کاواقعہ صبح 10 بج کر 54 منٹ پر پیش آیا، پولیس گارڈحفاظت کے لئے دیئے گئے تھے، جنہیں شہباز تاثیرکبھی ساتھ رکھتے تھے اورکبھی نہیں،آئی جی سے پوچھا کہ شہباز تاثیر کیساتھ پولیس گارڈ کیوں نہیں تھے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہبازتاثیرکے اغواکی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی جس میں ایف آئی اے کوبھی کو بھیشامل کرلیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کے واقعات میں شمالی وزیرستان میں منصوبہ بندی اور تربیت دینے والی دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ، کراچی ، حیدرآباد، پشاور اور دیگر حصوں میں یہی عناصر جرائم اور دہشت گردی میں ملوث ہیں اور شمالی وزیرستان سے ان کی جڑوں کو اکھاڑنا ہوگا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پچھلے چار ماہ میں پنجاب ایسے واقعات کو روکا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہری وارن کے معاملے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وارن اورشہباز تاثیر کو جلد بازیاب کرایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.