26 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34
پھٹی کی خریدو فروخت پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری
جنگ نیوز -
کراچی…ایف بی آر نے پھٹی کی خریدو فروخت پر عائد 3.5 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے اجرا کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے تحت کاٹن جنرز پھٹی فروخت کرنے والوں کے کوائف ایف بی آر کی جانب سے دیے گئے فارم پر درج کریں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاٹن جنرز ، کمیشن ایجنٹس کی کمیشن میں سے 10 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس کاٹنے کے پابند ہونگے جبکہ کسانوں کے علاوہ بیوپاریوں سے پھٹی خریدنے پر 3.5 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔