26 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34
لاہور،مزید76افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ڈینگی بخار نے ایک زندگی کو نگل لیا۔ جبکہ شہر میں چھہتر مزید افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔لاہور کی یاسمین جناح اسپتال میں زیر علاج تھی۔ ورثاء کے مطابق اسے دوسری مرتبہ ڈینگی بخار ہوا تھا ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ دم توڑ گئی۔ ادھر محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بیاسی افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہورمیں 76 فیصل آباد اور ملتان میں دو، دو جبکہ رحیم یارخان اور گوجرانوالہ میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی کل تعداد آٹھ سو چوالیس جبکہ لاہور میں سات سو ستاون ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں سپرے مہم انتیس اگست تک مکمل ہوجائے گی۔