تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34

اختر بلند رانا کی تقرری پر چیف جسٹس کا صدر زرداری کو خط

جنگ نیوز -


اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چودھری نے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے عہدے پر اختربلندرانا کے تقرر پر تحفظات سے صدرمملکت آصف علی زرداری کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس کے بعد اختربلندرانا کو آڈیٹر جنرل عہدے پر مقرر کرنے کی منظوری دی تھی ، اس کے بعد اس آئینی عہدے پر حلف برداری کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان سے رابطہ کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے 25 اگست کو خط صدرمملکت کو بھجوایا، اس کی کاپی وزیراعظم کو بھی بھیجی گئی، اس خط میں کہا گیا ہے کہ شاید اس تقرر کے وقت اختربلندرانا کے خلاف عائد الزامات ،صدر کے علم میں نہیں لائے گئے ،خط میں کہاگیا ہے کہ یہ عہدہ آئینی ہے ، اس عہدے پر ایک بار تقرر کے بعد پھر اس کے خلاف کارروائی آرٹیکل 209 کے بغیر نہیں ہوسکتی ، چیف جسٹس نے خط میں ان سات بڑے الزامات کا حوالہ دیا ہے جو اختر بلندرانا پر مختلف حوالوں سے عائد ہوتے رہے ، ان میں حکومتی اجازت کے بغیر کینیڈا کی شہریت حاصل کرنااور بیرون ملک سفرکرنا، ایک ہی وقت میں 3 پاکستانی پاسپورٹ اور 2 نیشنل آئی ڈی کارڈزرکھنا، دوران ملازمت ماتحت خاتون سے زیادتی کا الزام عائد ہونا شامل ہیں ، دیگر الزامات میں کہا گیا ہے کہ وہ گریڈ 22 میں ترقی کا تقاضا پورا نہیں کرتے تھے جبکہ اختربلند رانا نے سابق آڈیٹر جنرل کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں غلط الزام بھی عائد کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.