26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18
لندن کے چڑیا گھر میں جا نوروں کے سالانہ چیک اپ کا آغاز
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی...انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی ہیلتھ چیک اپ کی ضرورت ہو تی ہے یہی وجہ ہے کہ لندن کے چڑیاگھر میں جا نوروں کے سالانہ چیک اپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہر سال کی طرح چڑیا گھر کا عملہ یہاں مو جود 750سے زائد مختلف جانوروں کے جسمانی وزن اور قد کا ناپ لے کر اس کا تازہ ترین ریکارڈ میں اندراج کر ے گا۔ اس سالانہ چیک اپ سے جانوروں کے بارے میں حاصل ہو نے والی اس معلومات سے دنیا بھر کے ماہر حیاتیات کو بھی آگاہ کیا جائے گا ۔