26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:29
سلمان خان کی فلم با ڈی گا رڈ کی ما رکیٹنگ کیلئے22 کر و ڑ روپے کا بجٹ
جنگ نیوز -
ممبئی …این جی ٹی...سلمان خان کی آ نے والی فلم با ڈی گا رڈ نے ریلز سے قبل ہی نئے ریکارڈ زقائم کر دیئے ہیں اور با لی ووڈ کی سب سے بڑے ما رکیٹنگ بجٹ والی فلم بن گئی ہے جس کی بھر پور طر یقے سے تشہیر کر نے کے لیے فلم کا ما رکیٹنگ بجٹ با ئیس کر و ڑ روپے رکھا گیا ہے ۔با ڈی گا رڈ عید کے موقع پر بھا رت کے د و ہزار سے زائداور دنیا بھر میں چا ر سو بیا سی سینما گھروں میں ریلیز کی جا ئے گی اور اس طرح یہ کسی بھی با لی ووڈ فلم کی سب سے بڑی اوپننگ ہو گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان ہی کی فلم دبنگ کی پر و مو شن پر چو دہ اور شا ہ رخ خان کی ما ئی نیم از خان کی پرومو شن کے لیے ستر ہ کروڑ روپے تک کی رقم خر چ کی گئی تھی۔