26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:29
چلی میں تعلیمی اصلاحات کیلئے مظاہرے، جھڑپوں میں 69 افراد زخمی
جنگ نیوز -
سان تیاگو…جنگ نیوز...چلی میں تعلیمی اصلاحات کیلئے ملک بھرمیں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں 42 پولیس افسران سمیت 69 افراد زخمی ہوگئے جبکہ سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیاگیا۔ملک میں تعلیمی اصلاحات کیلئے طالبعلموں کا احتجاج جمعہ کودوسرے روز بھی جاری رہا جبکہ گذشتہ روز چلی کی لیبر یونین نے بھی اس احتجاج کی حمایت کردی جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں سے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد شہری سڑکوں پرنکل آئے اورحکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں 42 پولیس اہلکاراور27 مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ 210 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ چلی کے نائب وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پرتشدد واقعات احتجاج کا مثبت طریقہ نہیں ، شر پسند عناصر عوام کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے پر اکسا رہے ہیں۔