26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:51
یوکرائن میں خفیہ فوجی اڈے کو میوزیم بنا دیا گیا
جنگ نیوز -
کیف …جنگ نیوز...یوکرائن میں خفیہ فوجی اڈے کو عجائب گھر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ملک کے وسطی علاقے میں ایک خفیہ فوجی اڈے کو جہاں سوویت یونین کے دور میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیاروں کا خفیہ ذخیرہ تھا، میوزیم بنا دیا گیا ہے۔ اس میوزیم میں جوہری ہتھیاروں کے نمونے، گاڑیاں اور دیگر ہتھیار نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں، یہ ایٹمی ہتھیاروں کا گھر 1991ء تک سوویت یونین کے زیرانتظام رہا اور اس میں چین، فرانس اور برطانیہ سے زیادہ جوہری ہتھیار موجود تھے مگر اب اسے عام لوگوں کیلئے میوزیم بنا دیا گیا ہے۔ اس میوزیم میں پہلے فوجی افسران اور ان کے خاندان کے افراد ہتھیار اور دیگر اشیاء دیکھنے گئے اور بعد میں اسے عام افراد کیلئے کھول دیا گیا تاکہ ہر شخص خفیہ جوہری بیس دیکھ سکے۔