26 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
شہبازتاثیرکا اغوا،پنجاب حکومت ملوث ہے یا نااہل ہے،لطیف کھوسہ
جنگ نیوز -
کراچی …سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا پر گورنر لطیف کھوسہ صوبائی حکومت پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز کے اغوا میں یا تو پنجاب حکومت ملوث ہے یا پھر وہ نااہل ہے۔سلمان تاثیر کے قتل پر بھی انگلیاں پنجاب حکومت کی جانب ہی اٹھی تھیں۔گورنر ہاوس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بیٹھ کر درس دینے والے وزیراعلیٰ شہباز شریف اپنے پنجاب کو سنبھالیں اور فوری طور پرمغوی شہباز تاثیر کو بازیاب کرایا جائے۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اب یہ انداز قابل برداشت نہیں کہ پہلے سلمان تاثیر قتل ہوئے اور اب ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔ شہباز تاثیر کو سکیورٹی نہ دینا اور ان کا اغواگھناؤنی سازش ہو سکتی ہے تاکہ مارچ سے پہلے جمہوریت ڈی ریل ہو سکے۔