26 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:23
شہبازتاثیر کے اغوا کا مقدمہ درج، دو مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور…سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ،د وسری جانب پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہباز تاثیر کے اغوا کا مقدمہ ان کی خالہ عائشہ کی درخواست پر لاہور کے تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز تاثیر کو چند نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے،مقدمے کا نمبر1036 ہے اور پی پی سی 365 کی دفعہ لگائی گئی ہے۔ادھر پولیس نے بتایا ہے کہ شہبازتاثیر کے اغوا کے الزام میں دو مشتبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتارافرادپرشبہ ہے کہ انھوں نے شہبازتاثیرکے گھرسے نکلنے کے بعدانکاتعاقب کیا ۔