تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:23

وزیراعظم نے جمعتہ الوداع پرنمازفیصل مسجدمیں اداکی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جمعتہ الوداع کے موقع پر فیصل مسجدمیں جمعے کی نمازاداکی۔ اس موقع پروی وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ہزاروں افراد کو راستے بند کرکے مسجدمیں داخل ہونے سے محروم کردیاگیا۔وفاقی کابینہ نے جمعتہ الوداع کو یوم دعا کے طور پر منانے کا فیصلہ کیاتھا،جس کے بعد وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے فیصل مسجدمیں ہونیوالے اجتماع میں شرکت کی۔ اس موقع پرملک کی سلامتی ، خاص طورپرکراچی میں امن کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔اس سے پہلے وزیراعظم گیلانی نماز جمعہ میں شرکت کیلئے فیصل مسجد روانہ ہوئے تو وی وی آئی پی موومنٹ کے سبب رکاوٹ لگاکر عام ٹریفک کامسجدکیلئے داخلہ بندکردیاگیااورہزاروں افرادجو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مسجدکی طرف آرہے تھے، شدیددھوپ میں راستے کھلنے کاانتظارکرتے رہے۔ایٹتھ ایونیو،مین مارگلہ روڈ ،ایف ایٹ روڈ اور فیصل مسجد جانے والی شاہراہ وزیراعظم کی آمدکے باعث بندرہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.