27 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:23
کراچی :گلستان جوہرکے دو گروہوں میں تصادم ،ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی :گلستان جوہرکے دو گروہوں میں تصادم ،ایک شخص ہلاک
کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، نامعلوم افراد نے ایک سیاسی جماعت کے علاقائی دفتر کو آگ لگادی ،پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 میں قائم حسین ہزارہ گوٹھ میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں ایک شخص سیدجعفر جاں بحق ہوگیا، لاش کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں دونوں گروہوں کے درمیان شدید فائرنگ بھی ہوئی،ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ان کے ایک دفترکو آگ لگادی ہے،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی اور خوف وہراس پایا جاتا ہے،واقعے کے بعد رینجرز نے کچھ گھروں پرچھاپے بھی مارے لیکن مطلوب ملزمان فرار ہوگئے۔