تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:34

امریکا :سمندری طوفان آئرین آج شمالی کیرولینا سے ٹکرائے گا

جنگ نیوز -


نیویارک ... سمندری طوفان آئرین نے امریکاکے شمال مشرقی ساحل کی طرف رخ کرلیا ہے،کیرولینا طوفانی ہواوٴں میں گھرگیا،جہاں سمندری لہریں چھ سے گیارہ فٹ بلند ہیں،امدادی کاموں کیلیے فوج کوتیاررہنے کاحکم دے دیا گیاہے۔امریکا کے نیشنل ہیوری کین سینٹر کے مطابق آئرین ساحلی علاقوں سے مزید قریب ہوگیا ہے، اور ایک سو اسی میل کے فاصلے پر ہے،شمالی کیرولینا میں سو میل فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں،حکام کے مطابق آئرین آج رات تک ساحل سے ٹکرا کر اتوار کو شمالی نیو انگلینڈ کا رخ کرلے گا، آئرین کوامریکاکی تاریخ کا طاقت ورترین سمندری طوفان قراردیاجارہاہے جس سے فلاڈیلفیا، نیوجرسی، نیویارک،رہوڈآئی لینڈ اورمیساچوسٹس تک کے علاقے متاثرہونے کاخدشہ ہے۔جس سے بڑے پیمانے پرتباہی کے علاوہ اربوں ڈالرمالی نقصان ہوسکتاہے۔طوفان کے پیش نظرنیوجرسی میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اورسومیل کی ساحلی پٹی کے قریبی علاقوں کوخالی کرالیاگیاہے۔ٹرین سروس معطل اور اب تک 7 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔نیویارک کے نشیبی علاقے خالی کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے جہاں ڈھائی لاکھ افرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کی کیا جائے گا۔مجموعی طورپرمشرقی ریاستوں میں 65 ملین افرادکے متاثر ہونے کاخدشہ ظاہرکیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.