27 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:27
لاہور،شہباز تاثیر کی بازیابی کیلئے رات بھر سرچ آپریشن
جنگ نیوز -
لاہور…سابق گرنر سلمان تاثیر کے اغواکیے گئے بیٹے شہباز تاثیر کو پولیس ابھی تک بازیاب نہیں کرا سکی ہے ،، شہباز تاثیر کے اغوا کاروں کی جانب سے ابھی تک کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا ہے ،، پولیس نے کینٹ ڈویڑن سمیت لاہور کے مختلف علاقو ں میں رات بھر سرچ آپریشن کیا اور پوچھ گچھ کے لیے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کی جا رہی ہیں ،زرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔