27 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:27
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…خیبر پختونخوا حکومت آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے و الے مشترکا مفادات کونسل اجلاس میں بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا معاملہ اٹھائے گی۔مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہورہا ہے۔ جس میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پانچ نکاتی ایجنڈا لیکر اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ جس میں بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادئیگی اور1991 سے بجلی کے خالص منافع کی منجمد شدہ رقم کو غیر منجمد کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ وزیر اعلی آل پارٹیز اجلاس میں ہونیو الے فیصلوں اور خدشات سے بھی اجلاس کو آگاہ کرے گا۔