تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:38

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ جاری رہا

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس پورے ہفتے کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاوٴ کا شکا رہیں اور دوران ہفتہ انڈیکس دس ہزار 800 پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے دیکھا گیا۔ اس ہفتے مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا۔ پورے ہفتے ہی مارکیٹ میں اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ جاری رہا۔شہر میں امن امان کی خراب صورتحال اور عالمی اسٹاک مارکیٹس میں جاری غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے نئی خریداری سے اجتناب کیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس اس ہفتے 21 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار901 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس ہفتے اوسط کاروباری حجم 1.6 فیصد کمی کے ساتھ تین کروڑ شئیرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شئیرز میں ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاوٴ کا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.