27 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:38
چترال:چیک پوسٹوں پر افغان طالبان کا حملہ،3جوان شہید
جنگ نیوز -
پشاور…چترال میں اسکاوٴٹس کی مختلف پوسٹوں پر افغان طالبان نے حملہ کردیا۔ حملے میں اسکاوٴٹس کے 3 جوان شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ چترال اسکاوٴٹس کی جوابی کارروائی جاری ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق چترال میں پاک افغان بارڈ سے ملحقہ چیک پوسٹوں ارسون، دمیل نثار ، بودیبار اور میرکنی میں افغان طالبان نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کی تعداد سیکڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ حملے میں چترال اسکاوٴٹس کے 3 جوان موقع پر شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں جوابی کارروائی میں متعدد شدت پسند بھی مارے گئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے پاکستانی حدود بودیبار کے قریب ارندو روڈ کو بلاک کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسکاوٴٹس کی مزید نفری کو شدت پسندوں سے مزاحمت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم چترال اسکاوٴٹس کی جانب سے جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔