تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49

شہبازتاثیر کا اغواء، پی پی پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائے گی

جنگ نیوز -


لاہور…سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کے واقعہ پر پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کااجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن منگل کو جمع کرائی جائے گی۔ شہباز تاثیر کے اغوا پر وزیراعلی شہباز شریف نے اسمبلی میں آ کر جواب نہ دیا تو احتجاج کریں گے۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر کے اغواسے پنجاب حکومت کی گڈگورننس کا پول کھل گیا۔ شہباز شریف کراچی کی بجائے پنجاب کی امن وامان کی صورتحال کوبہتربنائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.