تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49

بھارتی پارلیمنٹ میں لوک پال بل پر بحث کا آغاز

جنگ نیوز -


نئی دہلی…بھارت کو کرپشن سے پاک کرنے کے متنازع لوک پال بل پر پارلیمنٹ میں بحث چھڑ گئی ہے۔ ادھر گیارہ دن سے بھوکے بیٹھے چوہتر سالہ انا ہزارے کی مسلسل گرتی صحت نے ڈاکٹروں کی پریشانی بڑھادی ہے۔ وزیر خزانہ پرناب مکھرجی نے پارلیمنٹ کے سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے انا ہزارے سے ایک بار پھر بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ کرپشن مخالف بل میں انا کے تین اہم مطالبات کو شامل کرلیا گیا ہے اور بل پر پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے۔ انا کے تین اہم مطالبات میں نچلی سطح کی بیوروکریسی کو کرپشن کیخلاف تحقیقات کے دائرہ کار میں لانا اور ہر ریاست میں تفتیشی دفتر قائم کرنے کے علاوہ سرکاری محکموں کی ذمہ داریوں سے متعلق سٹیزن چارٹر بھی شامل ہیں۔ اگر کوئی محکمہ ذمہ داری پوری نہ کر رہا ہو تو اس پر شہریوں کو پنالٹی لگانے کا بھی حق حاصل ہوگا۔دوسری جانب انا ہزارے کی ٹیم کے دو افراد کرپشن مخالف تحریک سے الگ ہوگئے ہیں اس کے باوجود نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں انا ہزارے کی بھوک ہڑتال آج بارہویں روز بھی جاری ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم،، انا کی مسلسل گرتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ پچھلے گیارہ دن میں انا کا سات کلو وزن کم ہوچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.