تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:22

اختر بلندراناآڈیٹرجنرل کیلئے موزوں ترین شخصیت ہیں،صدر کا جواب

جنگ نیوز -


اسلام آباد…صدر مملکت نے نامزد آڈیٹر جنرل اختربلندرانا کے خلاف الزامات رد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کو جوابی خط بھی لکھ دیا ہے ،نئے آڈیٹرجنرل کی حلف برداری آج سپریم کورٹ میں ہورہی ہے ۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جناب سے اختربلند رانا کو آڈیٹر جنرل بنانے پر ان کی حلف برداری کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو کہا گیا، اس پر چیف جسٹس افتخار چودھری نے اختربلندرانا پر عائد مختلف الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے صدرآصف زرداری کو توجہ دلانے کا خط لکھا، ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ صدر نے گزشتہ روز چیف جسٹس کو جوابی خط بھیج دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اختربلندرانا ٹھیک آدمی ہیں اور ان پر عائد الزامات کبھی ثابت نہیں ہوسکے ، وہ آڈٹ محکمہ کے سینئرترین آفیسر ہیں اور سروس رولز ، دہری شہریت والے عہدے دار پر کوئی قدغن نہیں لگاتے جبکہ جعلی شناختی کارڈ کا الزام درست نہیں،کیونکہ نیا کارڈ جاری ہو تو پراناازخود ختم ہوجاتا ہے، خط میں کہا گیا کہ اختربلندرانا کے خلاف جنسی ہراسگی کا الزام تحقیقات کے بعد غلط ثابت ہوچکا ہے، اس جوابی خط کو تسلیم کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کے آفس نے آڈیٹرجنرل کی حلف برداری آج دوپہر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں متعلقہ آفسز کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.