تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:22

جاپان:علامہ نذیر قادری نے تراویح پڑھاتے ہوئے 50سال مکمل کرلیے

جنگ نیوز -


ٹوکیو…عرفان صدیقی…معروف عالم دین اور سفیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ نذیر احمدخان قادری نے صلوٰةتراویح میں قرآن پاک تلاوت کرنے کے پچاس سال (نصف صدی) آج مکمل کر لیے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو شہر اباراکی کین میں جشن نزول قرآن ولیلة القدر اورختم قرآن کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور مغفرت کی دعائیں کیں، جبکہ سیکڑوں لوگوں نے علامہ نذیر احمد کو رمضان المبارک میں تراویح پڑھانے کے پچاس سال مکمل ہونے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ علامہ نذیر احمد خان جو کہ دنیا بھر میں سفیر تحریک منہاج القرآن کے نام سے معروف ہیں انہوں نے یہاں جاپان میں اپنی زندگی میں صلوٰة تراویح میں مسلسل پچاس سال (نصف صدی) قرآن پاک تلاوت کرنے کا ریکارڈ قائم کرلیاہے۔ اس حوالے سے شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی خصوصی ہدایت پر علامہ نذیر احمد خان قادری صاحب مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو شہر اباراکی میں صلوٰة تراویح میں چوتھی مرتبہ قرآن پاک تلاوت کر رہے ہیں۔ علامہ نذیر احمد گزشتہ 26سال سے ہالینڈ میں مقیم ہیں۔ اس سے پہلے وہ 24سال تک مسلسل پاکستان میں قرآن پاک تلاوت کر چکے ہیں اور 26 سال سے جاپان، ہالینڈ، پیرس، بیلجیم، جرمنی، لندن اور کینیڈا میں تراویح میں قرآن پاک تلاوت کی کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ پرتگال، سپین، اٹلی، یونان، اسکینڈنیویا، کوریا، ہانگ کانگ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی دین اسلام کی دعوت اور تحریک منہاج القرآن مشن کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔منہاج پیس اینڈ امیگریشن کونسل کے ناظم محمد انعام الحق، منہاج القرآن جاپان کے تمام تنظیمی عہدے داروں اور جاپان بھر کے رفقاء نے علامہ نذیر احمد خان صاحب کی قرآن پاک کی تلاوت کی گولڈن جوبلی پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے صحت ،عمر درازی علم اور عمل کیلئے خصوصی دعا کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.