27 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:29
قرضوں کو کم کرنے کے لئے ایشیائی بینک سے مزید قرضے کی درخواست
جنگ نیوز -
کراچی… قرض برائے قرض ، تونائی کے شعبے میں قرض کو کم کرنے کے لیئے حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضے کے حصول کی درخواست کی ہے ۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے میں قرض کا حجم تقریبا 320 ارب روپے تکپہنچ چکا ہے جس کے باعث ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز ، گیس کمپنیاں ، نجی بجلی گھر اور بجلی کی ترسیل کی کمپنیوں میں رقم کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث توانائی کے ہر شعبے کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے اور ملک میں توانائی کے بحران کی ایک اہم وجہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضے کے حصول کا مقصد توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے قرض کو کم کرنا ہے جبکہ درخواست کیئے گئے قرض کی ادائیگی کی مدت 2 سال متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں توانائی کا بحران سالانہ مجموعی پیداوار میں 2 فیصد کمی کا باعث ہے۔