27 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
سلمان خان کو دماغی بیماری؟ چیک اپ امریکا میں ہوگا
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ کے دبنگ ہیرو ،سلمان خان آئندہ ایک دو روز میں دماغ کی سرجری کے لیے امریکا روانہ ہورہے ہیں ،جہاں وہ اپنے دو آپریشن کرائیں گے اور ایک ماہ زیرعلاج رہیں گے ،سات برس پہلے سلمان خان جب لارا دتہ کے ساتھ فلم ،پارٹنر کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو انھیں سر میں درد کی شکایت ہوئی ،جس کے بعد انھوں نے دردکش ادویات کا استعمال شروع کردیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ایک دو روز میں امریکا جائیں گے جہاں ان کے دماغ کے دو آپریشن ہوں گے ،سلمان خان کے مطابق ان کے جبڑوں میں بھی درد رہنے لگا ہے جس کی وجہ سے انھیں کوئی بھی چیز چبانے یا بولنے میں بھی مشکل ہورہی ہے ، اگلے ہفتے سلمان کی نئی فلم ،باڈی گارڈ ریلیز ہورہی ہے،،لیکن وہ بالی وڈ سے دور امریکا کے اسپتال میں زیرعلاج ہوں گے۔