27 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
ایشیائی بینک بجلی کے ناکارہ نظام کی تبدیلی کے لئے امداد پر تیار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایشیائی ترقیاتی بینک، دیامیربھاشا ڈیم کی تعمیر کے لییامداد فراہم کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے۔اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل جون میرانڈانے وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمرسے ملاقات میں بتایا کہ وہ توانائی کے شعبے میں پاکستان کی امداد کرنا چاہتے ہیں اوراس سلسلے میں دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیرکے لیے فائنانسنگ فراہم کرنے کے علاوہ ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبوں کے لیے بھی گارنٹی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک، بجلی کی تقسیم کے نظام کی بہتری کے لیے پہلے ہی مالی معاونت فراہم کررہاہے۔ جب کہ وہ تقسیم کے ناکارہ نظام کی تبدیلی کے لیے بھی امداد فراہم کرنے کو تیارہیں۔ پورے ملک میں تین کروڑ انرجی سیورز کی مفت تقسیم کے لیے بھی امداد فراہم کریگا، جس سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔