27 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:24
سندھ ہائی کورٹ میں 6ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد… جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنیکی منظوری دے دی ہے ، یہ ججز آئندہ ماہ ایڈیشنل جج کے عہدہ سے ریٹائر ہونے والے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چودھری کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، اس میں سندھ ہائی کورٹ کے جن 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل بنانے غورکیا گیا، ان میں جسٹس شاہد انور، جسٹس غلام سرور، جسٹس احمد علی ، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس عقیل عباسی اورجسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق کمیشن نے تمام کو مستقل جج بنانے کی منظوری ے دی ، اس کمیشن کی سفارشات کو اب توثیق کیلئے پارلے مانی کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا۔