تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:24

عید کیلئے گھروں کو جانیوالی اسپیشل ٹرین کراچی سے روانہ

جنگ نیوز -


کراچی…عیدالفطرسے قبل پاکستان ریلوے کی کراچی سے اندرون ملک خصوصی ٹرینوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔آج کراچی سے پشاور کیلئے اسپیشل ٹرین روانہ ہوئی۔پشاورروانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین حیدرآباد،ملتان، لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی ، اٹک سمیت دیگرشہروں سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔عید کی دوسری خصوصی ٹرین کل صبح کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہورروانہ ہو گی۔ریلوے حکام کے مطابق دونوں اسپیشل ٹرینوں سے ہزاروں مسافراپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔دوسری جانب مسافروں کاٹرینوں میں ضروری سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق شکوہ اب بھی برقرار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.