27 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:8
کراچی کے حالات سب سے بڑا چیلنج ہیں، وزیرا عظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صوبوں اور وفاق سے متعلق مسائل اور حل طلب معاملات پر غور کیلئے مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس، اسلام آباد میں ہوا ، وزیراعظم نے اس سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے حالات حکومت کیلئے اب سب سے بڑا چیلنج ہیں پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں مشترکا مفادات کونسل کے اجلاس سے قبل چاروں صوبائی وزراء اعلی نے پہلے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، بعد میں کونسل کا اجلاس ہوا ارسا کی مالی خودمختاری کے لئے آبی ٹیکس کے نفاذ کے ساتھ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دوسرے قسط کے اجراء پر بھی غور کیا گیا ، وفاق سے صوبوں کو منتقل وزارتوں سے متعلق حل طلب امور، صوبوں کو 50 میگاواٹ سے زائد کی بجلی پیدوار کے منصوبوں کا اختیار ، نئی قومی مردم شمارء بھی اجلاس کے ایجنڈا میں شامل تھے، وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے مسئلہ کا حل قانون کی پیروی کرنے میں پوشیدہ ہے، کراچی میں صوبائی حکومت کے اقدام کو وفاق کی مکمل حمایت حاصل ہے، وزیراعظم نے چاروں وزراء اعلی کو کہا کہ وہ، کراچی میں حکومت کے اقدام کیلئے بھرپور عوامی حمایت دلانے میں کردار ادا کریں۔