27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:47
بے نظیر بھٹو قتل کیس، سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مفرور ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، جیو نیوز کے نمائندے اویس یوسف زئی کے مطابق یہ فیصلہ پہلے محفوظ کرلیا گیا تھا جسے آج پڑھ کر سنایا گیا ہے۔ مقدمے کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوئی جہاں سات ملزمان پیش ہوئے ،جہاں پر پرویز مشرف کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔حکم میں کہا گیا ہے کہ چک شہزاد اور گوادر ہاوٴسنگ سوسائٹی میں موجود کی ان کی جائید اد ضبط کرلی جائے۔واضح رہے کہ عدالت انہیں اس کیس کی سلسلے میں طلب کر رہی تھی تاہم وہ عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہے، جس کے بعد آج پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔