تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:58

عامرخان بھی اناہزارے کا ساتھ دینے کیلئے رام لیلا میدان پہنچ گئے

جنگ نیوز -


نئی دہلی… بالی وڈ اسٹار عامرخان کہتے ہیں کہ وہ لوک پال بل کی حمایت کرتے ہیں، ملک و قوم کو انا ہزارے کی ضرورت ہے ، انہیں بھوک ہڑتال چھوڑ دینی چاہیے۔نئی دلی کے رام لیلا گراوٴنڈ میں بھوک ہڑتالی دھرنا دئیے انا ہزارے کہتے ہیں کہ حکومت نے انہیں دھوکا دیاہے اور اگر حکومت سنجیدہ ہے تو قرار داد لائیں، بھارتی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں انا ہزارے کی شرائط پر بحث ہوئی جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں نے نکات کو لوک پال بل میں شامل کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی تھی۔ انا ہزارے کے ساتھ کرپشن کے خلاف بالی وڈ اسٹاراٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔سنگر سونو نگھم نے انا کے لیے گانا گایا،اوم پوری، دیا مرزا، کترینہ کیف اور عمران خان تو پہلے ہی انا کیحمایت کا اعلان کرچکے ہیں،لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن، لتا منگیشتراور اب عامرخان کے ساتھ مشہور ڈائریکڑ راجو ہیرانی بھی یکجہتی کے لیے رام لیلا پہنچ گئے اور سنگرز کے ساتھ فلم لگان کا گیت گایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.