تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:58

بینظیر قتل کیس:وکیل صفائی کی عدم دستیابی، ملزمان پر فرد جرم عائدنہ ہوسکی

جنگ نیوز -
راولپنڈی…سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں وکیل صفائی کے نہ آنے کی وجہ سے ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیرکے قتل کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ نے بیان قلم بند کرادیا ہے راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اڈیالہ جیل جاکر بے نظیر قتل کیس کا ٹرائل کیا ، عدالت کو بتایا گیا کہ وکیل صفائی اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں، اس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی ۔ سلمان تاثیر قتل کیس کا ٹرائل ہوا تو مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر نے آخری گواہ کی حیثیت سے بیان قلم بند کرایا ، اس مقدمہ کی سماعت بھی دس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.