تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:58

کینیڈا کے فلمساز نے آ نکھ میں کیمر ہ نصب کر والیا

جنگ نیوز -


ٹورنٹو…این جی ٹی…کینیڈا کے ایک فلمسا ز نے اپنی مصنو عی آنکھ میں مختصر کیمرہ نصب کر واکے فلم تیار کر لی ہے ۔ ٹو رنٹو کے رہائشی Rob Spenceکی ایک آنکھ بچپن میں ایک حا دثے میں ضا ئع ہو نے کے بعد نکا ل دی گئی تھی جس کی جگہ انہوں نے ایک مختصر کیمرہ نصب کرو انے کے بعد اس کے ذریعے ایک دستا ویزی فلم کی شو ٹنگ بھی مکمل کر لی ہے ۔ اس کیمرے کا نہ تو ان کے دما غ سے کو ئی رابطہ ہے اور نہ ہی اس سے ان کی کھو ئی ہو ئی بینا ئی واپس آ ئی ہے بلکہ یہ کیمر ہ صرف سامنے نظر آنے والے مناظر کو ویڈیو سگنلز کے ذریعے ایک چھوٹی اسکرین پر منتقل کر نے کی صلاحیت رکھتاہے۔ تین اعشاریہ دو ملی میٹرکے حجم کا یہ مختصر ترین وائر لیس کیمرہ موبا ئل فو ن اور لیپ ٹا پ کے لیے کیمر ہ تیار کر نے والی ایک نجی کمپنی نے خصو صی طورپر Rob کے لیے تیا ر کیا ہے جو وائرلیس بیٹری پا ور کے ذریعے کا م کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.