تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:58

پنجاب پولیس نے پہلے سلمان تاثیر کو قتل کیا ،اب بیٹا اغوا کرلیا، امتیاز وڑائچ

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب پولیس نے پہلے گورنر سلمان تاثیر کوقتل کیا اب ان کے بیٹے شہباز تاثیر کو اغوا کر لیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ سب اچھا کا نعرہ لگانے والے وزیراعلیٰ شہباز شریف صوبے پر رحم کریں۔ پنجاب جرائم کاگڑھ بن چکا ہے اور ن لیگ کی حکومت ناکام ہو گئی۔ امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلقات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر شہباز تاثیر کو فوری بازیاب نہ کرایا گیا تو پیر سے پنجاب بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.