27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:58
قبائلی علاقوں میں بدامنی کی وجہ بیرونی عناصر ہیں، مسعودکوثر
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے گورنر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں بدامنی کی وجہ بیرونی عناصر ہیں۔ وہ گورنر ہاوس میں جمرود دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے ورثاء سے خطاب کررہے تھے۔ گورنر نے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو تین لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے۔ اس موقع پر خطاب میں گورنر مسعود کوثر نے کہا کہ فاٹا کے لوگ پر امن ہیں،بدامنی کی سب سے بڑی وجہ بیرونی عناصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے عوام سے کہا ہے کہ اپنے اندر موجود بیرونی عناصر کو نکال باہر کریں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ بدامنی اور تعمیراتی کام کا ایک ساتھ چلانا مشکل ہے،تاہم اس کے باجود فاٹا میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ گورنر نے جمرود اسپتال اور موبائل اسپتال کی ناقص کارکردی کی تحقیقات کی بھی ہدایت کی۔