تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:58

بات خوا ب سے آگے نکل گئے، نتائج دینے کا وقت ہے،وزیرداخلہ سندھ

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان کا کہناہے کہ اب23اگست سے پہلے والے حالات ختم ہوگئے۔پہلے خواب کی بات کی تھی لیکن اب نتائج دینے کاوقت ہے۔پیپلز پارٹی کے مقتول رہنما واجا کریم داد کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں منظور وسان کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلز پارٹی کاگڑھ تھا،گڑھ ہے اوررہے گا۔انہوں نے کہا کہ معذوروں، بزرگوں، خواتین اور صحافیوں کے لئے ڈبل سواری پرکوئی پابندی نہیں،ڈبل سواری کی ایسے عناصرپر پابندی ہے جو دہشت گردی میں ملوث ہیں ،منظوروسان نے بتایاکہ سرچ آپریشن کے دوران 378 گرفتاریاں ہوئی ہیں اور 140 ہتھیاربرآمدکئے گئے جن میں دو کلاشنکوف اور ایل ایم جی بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.