27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:58
اے ٹی پی ٹینس، اینڈی روڈک باہر، جان آئسنر ، یولین بینیٹو فائنل میں
جنگ نیوز -
نارتھ کیرولینا…سابق عالمی نمبر ایک امریکا کے اینڈی روڈک اے ٹی پی ٹینس ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں نارتھ کیرولینا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں اینڈی روڈک کا مقابلہ تھا ہم وطن جان آئسنر سے، آئسنر نے سابق عالمی نمبر ایک کو سات چھ اور چھ چار سیشکست دیدی۔ فائنل میں آئرنر کا مقابلہ فرانس کے یولین بینیٹو سے ہوگا جنہوں نیدوسرے سیمی فائنل میں ہالینڈ کے رابن ہاس کو تین چھ، سات چھ اور سات چھ سے ہرادیا۔