تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:53

شہباز تاثیر کا اغوا، تفتیش میں اہم معلومات پولیس کو مل گئی

جنگ نیوز -


لاہور…سی سی پی اولاہوراحمد رضاطاہر نے کہاہے کہ شہبازتاثیر کے اغواکے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہی وہ ابھی تک لاہو رمیں ہی ہیں، انہیں صحیح وسلامت بازیاب کرالیاجائے گا۔سی سی پی اولاہور احمد رضاطاہر نے اپنے دفتر میں جیونیوز کے نمائندے احمد فراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازتاثیر کے اغوا کیس کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے ، اس بات کاامکان ہے کہ انہیں شہر سے باہر نہیں لے جایاگیا اورکیس نے اب نیا رخ اختیارکرلیاہے۔انہوں نے بتایاکہ شہبازتاثیر کے موبائل فون کاڈیٹا منگوالیاہے اور شہبازتاثیر کے اغوا کے مختلف پہلووٴں کاجائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کیس کی تفتیش کررہی ہے اس میں پیش رفت ہوئی ہے اور ہمیں کامیابی ہوگی ہے۔انہوں نے کیس کے متعلق پیش رفت کے بارے میں میڈیا کوبتانے سے گریز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.