تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:28

چترال حملے میں مولوی فضل اللہ اور مولوی فقیر ملوث ہیں،آئی ایس پی آر

جنگ نیوز -


راولپنڈی . . . . . پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چترال میں سرحد پار سے آنیوالے دہشت گردوں کے حملے میں 25 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے،ان حملوں میں سوات کا مولوی فضل اللہ اور باجوڑ کا مولوی فقیر ملوث ہیں جو کنڑ اور نورستان میں مقامی افغان حکام کی مدد سے خود کو منظم کررہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کو علی الصبح چترال میں 7 سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر سرحد پار سے کنہڑ اور صوبہ نورستان کی جانب سے داخل ہونیوالے دو سے تین سو دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، ان میں 16 فرنٹئیر اسکاوٴٹس،4 پولیس اور 5 لیویز اہلکار شامل ہیں۔ جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے،دو سیکیورٹی پوسٹس پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیاہے اور صورتحال پر قابو پانے کیلئے مزید سیکیورٹی اہلکار بھجوا دیے ہیں۔ترجمان کے مطابق کنہڑ اور نورستان میں مولوی فضل اللہ اور مولوی فقیر نے سوات،دیر اور باجوڑ کے دہشتگردوں کو منظم کر رہے ہیں اور یہ علاقے نیٹو ور افغان نیشنل آرمی کی ناکافی موجودگی کے باعث دہشتگردوں کی جنت بن گئے ہیں، پاک فوج کی جانب سے نیٹو اور ایساف فورسز کو ٹھوس انٹیلے جنس معلومات دی گئیں لیکن اس کے باوجود پاکستانی سرحدی علاقوں پر حملے کرنیوالوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.